the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے

ہندوستان میں پاکستان کے ہائی کمشنر عبدالباسط نے فلم اداکار انوپم کھیر کو فون کرکے ان سے ویزا درخواست دینے کی درخواست کی اور وقت پر ویزا جاری کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے لیکن مسٹر کھیر نے اس پیش کش کو انکساری کے ساتھ مستردکردیا۔ مسٹر کھیر نے آج ٹوئٹ کرکے بتایا کہ انہیں مسٹر باسط نے ٹیلی فون کیا تھا اور انہیں کراچی جانے کے لئے ویزا دینے کی پیش کش کی ہے۔ انہوں نے پر مسٹر باسط کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ میں اس کی قدر کرتا ہوں لیکن بدقسمتی سے میں نے اب مذکورہ تاریخیں کسی اور کو د ے دی ہیں۔
اس سے قبل مسٹر باسط نے یہاں ایک ٹی وی چینل سے کہا کہ مسٹر کھیر ایک بڑے فن کار ہیں ۔ و ہ ان کا کافی احترام کرتے ہیں اس لئے ان کے بیان کی تردید نہیں کریں گے لیکن حقیقت



یہ ہے کہ مسٹر کھیر نے ویزا کے لئے کوئی درخواست نہیں دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ویزا دئیے جانے کا ایک طریقہ کار ہے ۔ درخواست ملنے کے بعد ہی ویزا دیا جاتا ہے نہ میزبان ملک کے دعوت نامہ کی بنیاد پر۔انہوں نے کہا کہ وہ چاہیں گے مسٹر کھیر کے دفتر سے ان کے ویزا کی درخواست داخل کی جائے۔
خیال رہے کہ مسٹر کھیر کو کراچی لٹریچر فیسٹیول میں شرکت کے لئے پانچ فروری کو ایک اٹھارہ رکنی وفد کے حصہ کے طور پر پاکستان جانا تھا لیکن اس وفد کے سترہ دیگر اراکین کو ویزا دے دیا گیا ۔ مسٹر کھیر نے جب اس پر عوامی طور پر ناراضگی کا اظہار کیا تو پاکستانی ہائی کمیشن نے ویزا درخواست نہیں ملنے کی بات کہی لیکن مسٹر کھیر نے اس سلسلے میں میڈیا میں تقریباََ سو صفحات کی ویزا درخواست جاری کرکے اس بیان کو جھوٹا قرار دیا
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.